ٹرمپ کی جج سے ہش منی کیس ختم کرنے کی درخواست
واشنگٹن(ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جو بائیڈن کے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو معاف کرنے کے حالیہ فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ہش منی کیس کی برخاستگی کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
ٹرمپ کے وکلاء کا کہنا ہے کہ جب ہنٹر بائیڈن کو معافی مل سکتی ہے تو اسی کے پیش نظر ٹرمپ کے خلاف جاری مقدمے کو غیر منصفانہ قرار دیا جانا چاہیے۔ یہ کیس 2016 کے صدارتی انتخابات کے دوران مبینہ طور پر ایک پورن اسٹار کو خفیہ ادائیگیوں سے متعلق ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا یہ اقدام عدالتی عمل کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش ہے جبکہ ان کے حامیوں کا ماننا ہے کہ یہ سیاسی انتقام کا شکار ہونے سے بچنے کی قانونی حکمت عملی ہے۔ جج کی جانب سے اس درخواست پر فیصلہ آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے۔