جنوبی کوریا میں مارشل لاء نافذ
سیول:جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے منگل کو ایک ٹیلی ویژن تقریر میں ایمرجنسی مارشل لاء کا اعلان کیا ہے۔یون نے کہا کہ یہ اقدام ملکی اپوزیشن کے اقدامات کی وجہ سے ضروری تھا کیونکہ کچھ عناصر شمالی کوریا سے ہمدردی رکھتے ہیں اور پارلیمنٹ کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں اور ؐخالفین پرحکومت کو مفلوج کرنے کا بھی الزام لگایا۔یون نے کہا کہ میں شمالی کوریا کی بے شرم حامی ریاست مخالف قوتوں کو ختم کرنے کے لیے مارشل لاء کا اعلان کرتا ہوں جو ہمارے لوگوں کی آزادی اور خوشیوں کو لوٹ رہی ہیں اور آزاد آئینی نظام کے تحفظ کے لیے اقدام ضروری ہے ۔