ایڈمز کا شہر میں تعطیلات کے دوران اوپن اسٹریٹس پروگرام کا اعلان
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے مئیر ایریک ایڈمز نے شہر میں تعطیلات کے دوران سیکیورٹی، امیگریشن اور اوپن اسٹریٹس پروگرام کا اعلان کیا ہے۔
ایڈمز نے نیو یارک کے شہریوں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ شہر تعطیلات کے دوران محفوظ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی شرح، بشمول قتل اور شوٹنگز کم ہو چکی ہے جبکہ ملازمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایڈمز نے اوپن اسٹریٹس پروگرام کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام عوامی جگہوں کو عوامی تفریح کے لیے فائدہ مند بنا رہا ہے۔ انہوں نے خصوصی طور پر لاطینی کمیونٹی کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور ان کی اہمیت پر زور دیا۔ ایڈمز نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نیویارک کو مزید محفوظ اور خوشحال بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔