vosa.tv
Voice of South Asia!

صدر بائیڈن اسقاط انصاف کے مرتکب ہوئے،نومنتخب صدر ٹرمپ

0

صدر بائیڈن نے بیٹے ہنٹر کے لیے بندوق، ٹیکس کی سزاؤں پر معافی جاری کی۔

واشنگٹن:صدر بائیڈن کے بیٹے ہنٹر کو ٹیکس چوری اور بندوق کے الزامات میں عام معافی دینے کا اعلان کیا تو اس اعلان کے فورا بعد ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کی طرف سے ردعمل آیا۔نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ وہ بائیڈن کے فیصلے پر حیران ہیں۔بائیڈن اسقاط انصاف کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ہاؤس اوور سائیٹ کمیٹی کے چیئرمین جیمز کومر نے کہا کہ صدر بائیڈن نے اپنے بیٹے کے کیس سے متعلق حالات کے بارے میں شروع سے آخر تک جھوٹ بولا۔جو بائیڈن نے اپنے خاندان کے بدعنوان اثر و رسوخ کی فروخت کی سرگرمیوں کے بارے میں شروع سے آخر تک جھوٹ بولا ہے۔ نہ صرف یہ کہ اس نے جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے غیر ملکی کاروباری ساتھیوں سے کبھی نہیں ملے اور ان کے بیٹے نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنٹر کو جن الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ اس صریح بدعنوانی میں برفانی تودے کا ایک سرہ تھا جس کے بارے میں صدر بائیڈن اور بائیڈن کرائم فیملی نے امریکی عوام سے جھوٹ بولا ہے۔ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان سٹیون چیونگ نے بھی بالواسطہ طور پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  بیان میں کہا کہ حالات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ محکمہ انصاف نے نظام انصاف کو ہتھیار بنا دیا ہے۔واضح رہے کہ صدر بائیڈن نے بیٹے کو سزا سنائے جانے سے تقریبا2ہفتے قبل  معافی دینے کا اعلان کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.