vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کے سمدھی کی فرانس میں بطور امریکی سفیر تقرری

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر کو فرانس میں امریکی سفیر مقرر کردیا۔

چارلس کشنر ایک کاروباری شخصیت ہیں اور ان کا کوئی سفارتی تجربہ نہیں ہے، تاہم ٹرمپ نے ان کی نامزدگی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عالمی کاروباری کامیابیاں اور مشرق وسطیٰ میں ان کا تجربہ اس عہدے کے لیے مفید ثابت ہو گا۔یہ فیصلہ ٹرمپ کی طرف سے اپنے قریبی رشتہ داروں کو اہم عہدوں پر مقرر کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے، جس پر مختلف سیاسی حلقوں میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔یہ نامزدگی امریکی سیاست میں نئی بحث کا آغاز کر سکتی ہے، کیونکہ مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امریکی سفارتی تعلقات کو متاثر کر سکتا ہے اور ٹرمپ کی طرف سے اپنے قریبی لوگوں کو اہم عہدوں پر رکھنے کے طریقے پر سوالات اٹھاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.