ٹرمپ کا کَش پٹیل کو ایف بی آئی کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان
واشنگٹن(ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دیرینہ حامی کَش پٹیل کو ایف بی آئی ادارے کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سابقہ انتظامیہ میں اہم عہدوں پر فائز رہنے والے پٹیل کو ایف بی آئی کی قیادت کے لیے منتخب کرنا ٹرمپ کے ایک اور متنازعہ قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پٹیل کی اس تعیناتی پر مختلف سیاستدانوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ پٹیل نے ہمیشہ عوامی خدمت اور انصاف کے لیے کام کیا ہے، جبکہ ان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایف بی آئی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش ہے۔کَش پٹیل نے اپنی ماضی کی خدمات میں انتظامیہ کے ترجمان اور قومی سلامتی کے امور میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کی نامزدگی امریکی سیاست میں ایک نیا تنازعہ پیدا کر سکتی ہے، کیونکہ ایف بی آئی کی آزادی اور غیرجانبداری کو لے کر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔