vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک شہر کے  اصلاحی افسران کے خلاف مقدمہ دائر

0

نیویارک(ویب ڈیسک)وائن اسٹائن کو رائکرز جیل میں مناسب طبی سہولیات فراہم نہ کرنے پر محکمہ اصلاح کے افسران کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔مقدمہ وائن اسٹائن کے وکیل نے دائر کیا ہے ۔وکیل نے اصلاحی افسران پر غفلت کے مرتکب ہونے اور مناسب طبی امداد فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وائن اسٹائن کو رائکرز جزیرے میں رکھا گیا ہے ۔وائن کو کو ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ وکیل عمران ایچ انصاری نے دعویٰ کیا کہ جیل حکام  وائن اسٹائن کو مناسب طبی دیکھ بھال فراہم کرنے میں ناکام ہوئے ہیں جب میری آخری ملاقات ہوئی تھی تو اس وقت وائن کے لباس پر خون لگا ہوا تھا ۔کپڑے ہفتوں سے نہیں دھوئے گئے تھے اور اسے صاف انڈرویئر تک فراہم نہیں کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا موکل پہلے ہی بیمار ہے ۔حکام کا یہ عمل ٹھیک نہیں ہے اس سے شدید بیماری کے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔اگر کوئی قیدی جیل میں آتا ہے تو قانون کے مطابق اسے سہولیات فراہم کی جانی چائیے  اورقیدیوں کے ساتھ جانوروں  والا سلوک نہیں ہونا چائیے۔استدعا ہے کہ وائن اسٹائن کو مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اصلاحی افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے واضح رہے کہ فلمی پروڈیوسر ہیں انہیں جنسی زیادتی کے مقدمات میں گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا اور عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.