چین کا قیدیوں کے تبادلے کے تحت تین امریکی شہریوں کو رہا کرنے کا اعلان
چین نے قیدیوں کے تبادلے کے تحت تین امریکی شہریوں کو رہا کر دیا ہے بدلے میں واشنگٹن نے بھی چینی قیدیوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے اور سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔امریکی حکام نے اس تبادلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ رہائی سفارتی مذاکرات کی کامیابی کا نتیجہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے مسائل پر مزید تعاون کی راہ ہموار کرے گی۔ ان امریکی شہریوں کی رہائی کے بدلے میں واشنگٹن نے بھی چینی قیدیوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے، تاہم دونوں جانب سے قیدیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ قیدیوں کا تبادلہ امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی تناؤ میں کمی لانے کا اہم اشارہ ہے۔ قیدیوں کے تبادلے کی شرائط اور چین کی جانب سے رہا کیے جانے والے دیگر افراد کی تفصیلات بھی جلد متوقع ہیں۔