طارق مقصود کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائیہ محفل کا انعقاد
نیویارک(نمائندہ خصوصی)نیویارک کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت آصف وٹو نے چند روز قبل انتقال کر جانے والے طارق مقصود کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیےجامع مکی مسجد میں فاتحہ خوانی اوردعائیہ تقریب منعقد کی۔چند روز قبل حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کرجانے والےمرحوم طارق مقصود کے قریبی دوست آصف وٹو نے مرحوم کی تجہیزو تکفین کے تمام امور اپنی سربراہی میں سر انجام دئیے۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ محفل کا آغاز نماز عصر کےبعد ہوا،دعائیہ تقریب میں پیر سیدثقلین حیدر شاہ نے خصوصی دعا کروائی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے بھی دعائیں کیں۔اس موقع پر مرحوم کے اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔محفل میں بڑی تعداد میں احباب،رشتہ دار اور کمیونٹی کے افرادنے شرکت کی،اختتام پر شرکاء کے لیے کھانے کا بھی اہتمام بھی کیا گیا۔