vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کی دیرینہ ساتھی بروک رولنز سیکرٹری زراعت نامزد

0

واشنگٹن:نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیرینہ ساتھی  بروک رولنز کو سیکریٹری زراعت کے عہدے کے لیے نامزد کردیا ہے ۔بروک رولنز امریکن پالیسی انسٹی ٹیوٹ  کی صدر اور سی ای او ہیں۔وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ دور حکومت میں ڈیموسٹک پالیسی کونسل کی قائم مقام ڈائریکٹر کے فرائض سرانجام دے چکی ہیں۔بروک ٹیکساس پبلک پالیسی فاؤنڈیشن کی صدر اور سی ای او کے عہدے پر بھی کام کرچکی ہیں ۔وہ ٹی پی پی ایف تھینک ٹینک میں2003سے2018تک کام کرچکی ہیں ۔ان کے دور میں ٹی پی پی ایف نے ترقی کی اور ملازمین کی تعداد سے3سے بڑھ کر100تک چلی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.