vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں چلتی کار سے چھلانگ والی خاتون چل بسی

0

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں 32سالہ خاتون نے چلتی کار سے چھلانگ لگادی جس سے وہ شدید زخمی ہوئی ۔جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ دوران علاج دم توڑ گئی ۔حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 32 سالہ پریانکا سیوانی کے نام سے ہوئی ہے اور وہ  لانگ آئی لینڈ ایکسپریس وے پر چلتی ہوئی کار سے چھلانگ لگا کر باہر آگئی تھی۔ واقعہ کسینا بلیوارڈ اوور پاس کے قریب پیش آیا۔پولیس نے تصدیق کی کہ کار مشرق کی طرف جا رہی تھی جب سیوانی نے دروازہ کھولا اور سڑک پر کود گئی۔یہ واضح نہیں ہے کہ اس کے کار سے چھلانگ کس وجہ سے لگائی ۔اس کی تحقیقات جاری ہے اور کار پرائیوٹ کیب تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ رائڈ کا ڈرائیور موقع سے فرار نہیں ہوا وہ جائے وقوع پر ہی موجود تھا اور تحقیقات میں تعاون کررہا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.