نیویارک میں ڈنمارک کے بعد اٹلی کی خاتون پر چاقو سے حملہ
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں چاقو برادر شخص نے اٹلی کی شہری پروفیسر 42سالہ پاولو ریچ پر چاقو سے حملہ کیا جس سے خاتون کے بازو پر چوٹ کے نشان آئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگیا۔واقعہ کے بعد خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ریچ پر حملہ میڈیسن ایونیو پر پیش آیا جب وہ چہل قدمی کے گھر سے باہر نکلی تھی ۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کمپیوٹر سائنس کی پروفیسر ہیں جو اس ہفتے نیویارک یونیورسٹی میں تقریر کے لیے آئی ہوئی تھیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے اور جلد ہی حملہ آور کو گرفتار کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیویارک میں ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے شہری پر حملہ ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔