vosa.tv
Voice of South Asia!

صدر بائیڈن کا طالبعلم قرض معافی کے لیے آخری اقدام

0

صدر جو بائیڈن اپنی مدت صدارت کے اختتام سے قبل طالبعلم قرضوں کی معافی کے لیے آخری کوششیں کر رہے ہیں اور اس حوالے سے انھیں  کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔محکمہ تعلیم نے اس ماہ ایک عارضی حتمی ضابطہ جاری کیا ہے جس کے تحت قرض دہندگان کے لیے طویل مدتی ادائیگی کے پروگراموں میں اندراج کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی گئی ہے۔یہ ترمیم انکم کانٹیجنٹ ریپیمنٹ کے قواعد میں تبدیلی کرے گی، جس سے قرض دہندگان کوپے ایز یو ارن(pay as you earn) پروگرام میں اندراج کی ڈیڈ لائن جولائی 2024 سے بڑھا کر جولائی 2027 کر دی جائے گی۔ اس پروگرام کے تحت، وہ قرض دہندگان جو وقت پر 20 سال تک اقساط ادا کرتے ہیں، ان کا پورا قرض معاف کیا جاتا ہے۔تاہم، ان ضوابط کا نفاذ جولائی 2026 میں طے ہے، جس کا مطلب ہے کہ آنے والی ٹرمپ انتظامیہ ان اقدامات کو نافذ ہونے سے پہلے روک سکتی ہے۔ صدر بائیڈن کے اس اقدام کو ان کے طویل عرصے سے جاری کوششوں کا حصہ سمجھا جا رہا ہے، جس کا مقصد طالبعلموں پر قرضوں کا بوجھ کم کرنا ہے۔یہ دیکھنا باقی ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی یہ کوششیں کامیاب ہوں گی یا نہیں، خاص طور پر جب نئی حکومت ان پالیسیوں میں رکاوٹ ڈالنے کی اہل ہو سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.