vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈنمارک کے شہری کو قتل کرنے کی کوشش میں گرفتار ملزم پر فرد جرم عائد

0

حملوں میں ملوث ملزمان کے ذہنی مسائل سامنے آنے پر مئیر نیویارک فکر مند اور کہا کہ نفسیاتی سہولیات کو بند نہیں کرنا چائیے تھا۔اگر یہ سہولیات ہوتی تو ان سے نمٹا جاسکتا تھا

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نےڈنمارک کے شہری پر حملہ کرنے اور قتل کرنے کی کوشش کے کیس میں 25سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔ملزم کی شناخت 25سالہ جوشوا زنبرگ کے نام ہوئی ہے ۔سیاح  سابق پیشہ ور فٹ بالر  تھا اور دوستوں کے ساتھ ویسٹ 86 اسٹریٹ اور کولمبس ایونیو کے قریب چہل قدمی کر رہا تھا کہ ملزم نے حملہ کردیا اور چاقو سے وار کیے جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد ان کی والدہ پولیس کے پاس آئی اور بتایا کہ ملزم کو ذہنی مسائل کا سامنا ہے ۔میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ ہم ہر روز لوگوں کے پاس سے گزرتے ہیں کہ ہم جانتے ہیں کہ ان میں اپنی دیکھ بھال کرنے کا صحیح فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو اس وقت پیدا ہوا تھا جب ہم نے کئی سال قبل نفسیاتی سہولیات کو بند کر دیا تھا۔ ہم نے لوگوں کو وہ مدد فراہم کیے بغیر بند کر دیا جس کے وہ مستحق ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.