vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی میں گھر کو آگ لگانے والا شخص پکڑا گیا

0

نیوجرسی(ویب ڈیسک)نیوجرسی پولیس نے وڈ برج میں گھر کو زبردستی آگ لگانے میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار57 سالہ انتھونی برک پر آتشزدگی اورحملہ سمیت دیگر الزامات ہیں۔وڈبرج پولیس کو جمعرات کے روز گھر میں آگ لگنے کی اطلاعات ملی تھیں اور جائے وقوع پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔ آگ سے4اہلکار زخمی ہوئے تھے اور مشتبہ شخص بھی زخمی ہوا تھا جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔آگ کی وجہ سے دیگر پانچ گھروں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.