
مین ہٹن میں بے قابو کار کی ٹکر سے4افراد ہسپتال پہنچ گئے
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن ایسٹ ویلیج بے قابو منی وین کے ٹکر سے4افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔واقع6th ای اسٹریٹ اور تھرڈ ایونیو میں پیش آیا ۔منی وین میں سوار 46سالہ ڈرائیور نے26 سالہ شخص کو ٹکر ماری اس کے بعد ٹیکسی سے ٹکرایا اور پھر تین کاروں سے ٹکرا گیا ۔منی وین کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔