
نیویارک کمپٹرولر کے لیے جینیفر راج کمار کی انتخابی مہم کا شاندار آغاز
نیویارک(نمائندہ خصوصی)ریاست نیویارک اسمبلی کی رکن جینیفر راج کمار نے نیویار ک سٹی کے کمپٹرولر کے عہدے کے لیے اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔نیویارک سٹی کے کمپٹرولر کی امیدوار بھارتی نژاد خاتون رکن اسمبلی جینیفر راج کمار کی انٹخابی مہم کے سلسلے میں روزویلٹ ایوینیو پر واقع دی پیلس میں رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈیموکریٹ پارٹی ارکان سمیت ساوتھ اشیئن کمیونٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ جینیفر راج کمار نے اپنا انتخابی منشور حاضرین کے سامنے رکھا اور انھیں یقین دلایا کے وہ کمپٹرولر منتخب ہونے کے بعد شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی تمام تر زمہ داریا بھرپور طریقے سے انجام دینگی۔تقریب میں شرکاء موسیقی اور رقص سے خوب لطف اندوز ہوئے، جب کہ مہمانوں کی تواضع لذیذ کھانوں سے کی گئی۔تقریب میں شریک پاکستانی،انڈین کمیونٹی کے افراد بھی شریک ہوئے ۔جینیفر راج کمار کے حامیوں نے انھیں اپنی ہر ممکن سپورٹ اور تعاون کا یقین دلایا۔انتخابی مہم کا ماحول خوشگوار اور پُرجوش رہا۔جینیفر راج کمار کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب مل کر نیویارک کو مزید مضبوط بنائیں گے۔