vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے پہلے اسٹیٹ آف دی آرٹ پولیس اسٹیشن کا افتتاح

0

نیویارک(بیورو رپورٹ)نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے برونکس میں واقع  پریسنکٹ فورٹی کی نئی اسٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کا افتتاح کردیا گیا۔نئی عمارت میں کمیونٹی روم اور جم وغیرہ کی بھی سہولتیں بھی دستیاب ہیں۔برونکس میں واقع این وائے پی ڈی کے پریسنکٹ فورٹی کی نئی عمارت کی رونمائی کی تقریب کا آغاز امریکی قومی ترانے سے کیا گیا۔بعد ازاں پولیس کمشنر تھامس ڈونلن اور پولیس چیف جیفری میڈری  نے دیگر  کے ساتھ  ربن کاٹ کر پریسنکٹ 40 کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پولیس کے  اعلیٰ افسران،بروکلین بورو کی صدر وینیسا گبسن، ڈسٹرکٹ اٹارنی ڈارسیل کلارک اور دیگر بھی موجود تھے۔جدید سہولیات سے لیس نیا اسٹیشن پولیسنگ کے جدید تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔پولیس چیف جیف میڈری و دیگر کا کہنا تھا کہ یہ جدید اسٹیشن ہاؤس نہ صرف افسران کے کام کو آسان بنائے گا بلکہ کمیونٹی کے اعتماد کو بھی بڑھائے گا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  اس عمارت میں عوام کے لیے مخصوص جگہیں،تربیتی سہولیات اور ماحول دوست ڈیزائن شامل ہے جو کمیونٹی اور پولیس کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے میں مدد کریں گے۔افتتاحی تقریب کے دوران شہری انتظامیہ کی حکام کا کہنا  تھا کہ یہ پریسنکٹ نہ صرف ایک پولیس مرکز بلکہ ایک ایسا مقام ہوگا جہاں کمیونٹی کے افراد پولیس کے ساتھ تعاون اور مسائل کے حل کے لیے ملاقات کر سکیں گے۔اس موقع پر پاکستانی نژاد لوٹینٹ سید سرفراز اور پولیس آفسر  بلال ملک کا کہنا تھا کہ نئی عمارت بہت دلکش اور جدید سہولتوں سے آراستہ ہے۔ پیشہ وارانہ فرائض میں اگر اچھا موحول میسر ہو کام کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔نئی عمارت کے افتتاح پر پولیس حکام نے افسران کی کاوشوں کو سراہااور اس امید کا اظہار کیا کہ پولیس علاقے میں جرائم کی روک تھام کے لیے مزید متحرک ہوکر کام کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.