
روس کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا حملہ،یوکرین کا دعوی
لندن(ویب ڈیسک) روس نے جمعرات کو یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغا ہے ۔روس نے یوکرین کے جنوب مشرق میں واقع دنیپرو کو ہدف بنایا ہے ۔ماسکو کی طرف سے اس دعوے کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بارے میں سوالات روسی وزارت دفاع کو بھیجے جائیں۔یوکرین کی فوج نے اس ہفتے سب سے پہلے امریکی ساختہ میزائلوں سے روس پر حملہ کیا تھا ۔یوکرین نے حملہ اس وقت کیا تھا جب صدر بائیڈن نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دی تھی ۔یوکرین نے تمام میزائل تقریباً دو گھنٹے میں داغے تھے امریکی میزائلوں سے کاروبار اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا تھا،واضح رہے کہ یوکرین کے حملے کے بعد کریملن نے اعلان کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ملک کے جوہری نظریے کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے اوریہ اقدام جوہری ہتھیاروں کے ساتھ جوابی کارروائی کی پابندی کو کم کر دیتا ہے۔