ڈونلڈ ٹرمپ کی مسک اور کینیڈی کے ساتھ یو ایف سی فائٹ میں شرکت
نیویارک(ویب ڈیسک)نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہفتے کی رات گئے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں یو ایف سی چیمپئن میں شرکت کے لیے پہنچ گئے اس موقع پر ٹرمپ کے ہمراہ ایلون مسک اورجونئیر کینیڈی بھی موجود تھے۔ٹرمپ نے فائٹ کے دوران کھڑے ہو کر تالیاں بجائی اور پرجوش دکھائی دئیے۔ ٹرمپ کے ساتھ یو ایف سی کی صدر ڈانا وائٹ بھی تھیں۔ایلون مسک، ہاؤس کے اسپیکر مائیک جانسن، آر۔لا بھی موجود تھے ۔ ٹرمپ نے یو ایف سی براڈکاسٹ ٹیم سے مصافحہ کیا جس میں جو روگن بھی شامل تھے۔ٹرمپ کی آمد پر یو ایس اے ،یو ایس اے کے نعرے لگائے۔