vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں پڑوسن کی مدد کرنے کی کوشش میں شہری قتل

0

نیویارک:نیویارک کے علاقے برونکس میں پڑوسی کی بیٹی کی مدد کرنے والے  شخص کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔مقتول کی شناخت 35 سالہ مائیکل ہرنینڈز کے نام سے ہوئی، جو علاقے میں اپنی ہمدرد طبیعت کے لیے مشہور تھا۔  مائیکل ہرنینڈز کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کے پڑوسی نے اپنی بیٹی کے تحفظ کے لیے مدد طلب کی۔ اطلاعات کے مطابق بیٹی کو ایک شخص دھمکا رہا تھا اور ممکنہ طور پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ مائیکل فوری طور پر صورتحال کو سنبھالنے کے لیے پہنچے لیکن حملہ آور نے ان پر چاقو سے وار کر دیے۔  عینی شاہدین کے مطابق، حملہ اچانک ہوا اور حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی مائیکل کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ مائیکل ہرنینڈز کے خاندان نے اس دل دہلا دینے والے واقعے پر گہرے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ان کے بھائی جان ہرنینڈز کا کہنا تھا، مائیکل ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنے کے لیے تیار رہتا تھا۔ وہ ایک ہیرو تھا، اور اسی خوبی نے اس کی جان لے لی۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حملہ آور کو شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.