نیویارک میئر زوہران ممدانی اور محکمہ تعلیم کے چانسلر کامر سموئلز نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال خزاں میں شہر بھر میں ابتدائی تعلیم کے 7 نئے مراکز قائم کیے جائیں گے، جس سے تقریباً 240 نئی نشستیں دستیاب ہوں گی۔
نیویارک سٹی حکومت کے مطابق حکام کے مطابق یہ مراکز پہلے سے خالی عمارتوں میں قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ کمیونٹیز کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے اور والدین کے قریب بچوں کو معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ یہ منصوبہ 2026-27 تعلیمی سال کے لیے 3-کے پروگرام کی توسیع کا پہلا مرحلہ ہے۔شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے ساتھ موجودہ تعلیمی اداروں میں بھی نشستوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ آئندہ ہفتوں میں مزید مراکز اور سہولتوں کا اعلان متوقع ہے۔ حکام کے مطابق خاندانوں کو درخواستوں میں تبدیلی اور ویٹنگ لسٹ میں شامل ہونے کے لیے بھی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔یہ اعلان نیویارک میں یونیورسل چائلڈ کیئر پروگرام کے فروغ کا حصہ ہے، جسے ریاستی حکومت کی جانب سے بھی حمایت حاصل ہے، اور اس کے تحت کم عمر بچوں کے لیے تعلیم اور دیکھ بھال کی سہولتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔