vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستانی امریکن کمیونٹی کا احسن اقدام،ضرورت مندوں میں ہاٹ میل تقسیم

0

نیویارک( بیورو رپورٹ)پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ نے فوڈ ڈرائیو کا اہتمام کیا اور ساڑھے تین سو  ضرورت مند افراد میں ہاٹ میل تقسیم کیں۔نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیمیں فوڈ ڈرائیو کا اہتمام کرتی رہتی ہیں۔پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ نے کوئنز کے علاقے میں فوڈ ڈرائیو منعقد کی اقور ٹیکس چکن اینڈ برگرز سے ضرورت مند افراد کو تازہ کھانا فراہم کیا۔

پاکولی کے صدر ہمایوں شبیر اور جنرل سیکریٹری عاصم ملک کا کہنا ہے کہ ضرورت مندوں کا حق ہے کہ ان کی مدد کی جائے،کمیونٹی کو جب بھی موقع ملے وہ سماجی و فلاحی سرگرمیوں میں ضرور شریک ہوں۔فوڈ ڈرائیو  کے اعلان پر کوئنز اور اس کے مضافاتی علاقوں سے ضرورت مند افراد قطار میں شامل ہوگئے،اس موقع پر خاصا رش دیکھنے میں آیا۔پاکولی کے عہدیدران نے خود بہ نفسِ نفیس خواتین و مردوں میں کھانے کے باکس تقسیم کیے۔ پاکولی کے جوائنٹ سیکریٹری کاشف ادریس اور  کمپٹرولر عذرا ڈار کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں پاکستانی کمیونٹی کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کا باعث بنتی ہیں۔فوڈ ڈرائیو میں ضرورت مندوں اور مستحقین کی عزتِ نفس کا بھرپور خیال رکھا گیا۔ پاکولی کے ڈائر یکٹر ایاز صدیقی اور سلمان ظفر کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم نے ہمیشہ سماجی و فلاحی سرگرمیاں بلا تفریق رنگ و نسل کے انجام دی ہیں۔موسمِ سرما اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے بے گھر اور ضرورت مند افراد کی مشکلا ت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ پا کولی کی فوڈڈرائیو نے یہ  پیغام دیا ہے کہ صاحبِ ثروت اور مخیر حضرات  اپنے اطرا ف کے لوگوں کا خیال رکھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.