vosa.tv
Voice of South Asia!

کیلیفورنیا کا رہائشی دھوکہ دہی کا شکار، زندگی کی جمع پونجی نیو یارک بھیج دی

0

کیلیفورنیا کے ایک شخص نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی دھوکہ دہی میں گنوا دی۔ تاہم نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ایک تفتیشی افسر نے اس کی مدد کر کے یہ رقم واپس دلوائی۔کیلیفورنیا کے کو کسی جعلساز نے دھوکہ دے کر اس سے کہا کہ اس کی رقم محفوظ نہیں ہے اور اسے ایک مخصوص اکاؤنٹ میں منتقل کرنا ہوگا۔ خوف زدہ شخص نے دھوکہ دہی کا شکار ہوتے ہوئے اپنی تمام تر بچت نیویارک میں موجود اس اکاؤنٹ میں منتقل کر دی۔یہ کیس نیویارک پولیس کے پاس آیا تو ایک تفتیشی افسر نے مکمل تفتیش کی اور فراڈ کی نوعیت کو سمجھتے ہوئے کارروائی شروع کی۔ افسر نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے اس شخص کی رقم کو واپس دلوایا اور اس کی زندگی بھر کی محنت کو ضائع ہونے سے بچا لیا۔نیو یارک پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ دیگر لوگوں کے لیے ایک سبق ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ کال یا پیغام پر اپنی بچت کسی اجنبی اکاؤنٹ میں منتقل نہ کریں۔ پولیس نے عوام کو دھوکہ دہی کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لیے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشتبہ حرکت کی فوری اطلاع دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.