vosa.tv
Voice of South Asia!

ممبئی میں افغان قونصل خانے کے نئے سربراہ کی تقرری

0

افغانستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں اہم پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے، جس میں افغان حکومت نے ممبئی میں اپنے قونصل خانے میں نئے سفارتی سربراہ کی تقرری کی ہے۔کابل میں افغان وزارت خارجہ کے مطابق، ڈاکٹر اکرام الدین کامل کو ممبئی میں افغان قونصل خانہ میں بطور سیکنڈ سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ اس تقرری کو طالبان حکومت کی جانب سے بیرون ملک سفارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ اکرام الدین کامل اس وقت ممبئی میں موجود ہیں اور امارت اسلامیہ کی نمائندگی کرنے والے سفارت کار کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اکرام الدین  کامل نے بین الاقوامی قانون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اور اس سے پہلے افغان وزارت خارجہ میں سیکورٹی تعاون اور سرحدی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ہندوستان کی جانب سے اس تقرری پر ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.