شمالی کیرولائنا: ڈزنی کروز شپ نے ایک غرق ہونے والی شپ سے 4 افراد کو بچالیا
شمالی کیرولائنا کے قریب ڈزنی کروز شپ نے ایک غرق ہونے والی شپ سے چار افراد کو بچالیا۔
یہ واقعہ شمالی کیرولائنا کے قریب ویلمنگٹن کے جنوب مشرق میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر شپ غرق ہونے کے قریب تھی۔ ڈزنی کروز کی ٹیم نے فوراً مدد کے لئے کوسٹ گارڈ کے ساتھ مل کر کارروائی کی اور ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے چار سیلرز کو پانی سے نکال کر ایئر اسٹیشن ایلزبتھ سٹی منتقل کیا، جہاں انہیں ایمرجنسی عملے کے حوالے کر دیا گیا۔ کشتی کے الٹنے کے بعد یہ افراد ڈوبنے کے قریب تھے، مگر کروز کی فوری اور موثر کارروائی نے ان کی جان بچا لی۔ اعلیٰ حکام نے کوسٹ گارڈ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوسٹ گارڈ کا یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ ایمرجنسی میں درست اقدامات سے جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ سمندری سفر کرنے والے افراد بھہ ہمیشہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔