vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کا 2024کے لیے شاندار کرسمس ٹری تیار

0

نیویارک کا دو ہزار چوبیس کے لیے شاندار کرسمس ٹری تیار ہوگیا۔ ٹری کو 4 دسمبر 2024 سے روشن کیا جائے گا۔

دو ہزار چوبیس کاراکفیلر سینٹر کرسمس ٹری مغربی سٹاک برج، میساچوسٹس سے لایا گیا ہے، جس کی اونچائی 74 فٹ ہے جبکہ اس کا وزن تقریباً 11 ٹن ہے۔ اس شاندار درخت کی تزئین میں 50,000 سے زیادہ ایل ای ڈی لائٹس استعمال کی گئی ہیں، جو پانچ میل طویل تاروں پر سجا دی گئی ہیں۔ اس پر ایک 900 پاؤنڈ کا ستارہ بھی لگایا گیا ہے، جو 3 ملین کرسٹل سے مزین ہے اور درخت کو ایک خوبصورت روشنی فراہم کرتا ہے۔ اس درخت کی روشنی 4 دسمبر 2024 سے جکمگائی جائےگی، اور یہ نئے سال کی شام تک مسلسل روشن رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.