vosa.tv
Voice of South Asia!

الاباما: یونیورسٹی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 16 افراد زخمی

0

امریکی ریاست الاباما کی یونیورسٹی میں ایک افسوسناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یونیورسٹی کی سوویں ہوم کمنگ ویک تقریبات اپنے اختتام کے قریب تھیں۔ تبھی ایک مسلحہ شخص نے اندھا دھند فائر کھول دیا۔ واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ سولہ زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والا 18 سالہ نوجوان یونیورسٹی کا طالب علم نہیں تھا، تاہم زخمیوں میں متعدد طالب علم شامل ہیں، جن میں ایک خاتون طالبہ کو پیٹ میں اور ایک مرد طالب علم کو بازو میں گولی لگی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے فرار ہوتے ہوئے 25 سالہ جیکوئز مائرک کو حراست میں لے لیا، جس کے پاس مشین گن کنورژن ڈیوائس سے لیس ہینڈگن برآمد ہوا۔ اس نوجوان  پر وفاقی سطح پر مشین گن رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، لیکن فلحال اس پر فائرنگ کا الزام نہیں لگایا گیا۔ ایف بی آئی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں اور عوام سے ویڈیوز اور کسی بھی متعلقہ معلومات کی اپیل کر رہے ہیں۔اس اندوہناک واقعے کے بعد یونیورسٹی نے کلاسز معطل کر دی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.