vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ تارکین وطن کو ملک بدر کرنے والا ہے،طنز کرنے والا ملزم مطلوب

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں نوجوان نے غیر مقامی افراد کو گالیاں دی اور ساتھ نسل پرستی کے طنز کیے ،نیویارک پولیس نے نفرت انگیز جرم میں ملوث نوجوان کی تلاش شروع کردی ہے ۔پولیس کے مطابق ایک نوجوان رات کو ساڑے11بجے بیل بیلووارڈ فٹ پاتھ پر بیٹھے4افراد کے قریب آیا اور گالیاں دینے کے ساتھ نسل پرست طنز کیے  اور کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آپ کو ملک واپس بھیجنے والا ہے اورٹرمپ اب آپ سب کو ملک بدر کرنے والا ہے۔ایک تبصرے میں نوجوان ہسپانوی لوگوں پر لعنت بھیجتا ہے، اور انہیں اپنے ملک واپس جانے کو کہتے ہیں۔ متاثرین میں تین مرد اور ایک بچہ شامل ہے جو کوئنز کے رہائشی ہیں۔پولیس نے ایک شخص کی تصاویر جاری کی ہیں جسے وہ مشتبہ قرار دیتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.