امریکا: تحقیقاتی مرکز سے 43 بندر فرار، مطالقہ حکام کا ریسکیو آپریشن جاری
کیرولائنا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیرولائنا کے تحقیقاتی مرکز سے تینتالیس بندر فرار ہوگئے ہیں۔ حکام نے مقامی افراد کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
حکام کے مطابق نگران کی غلطی کی وجہ سے مرکز کے دو دروازے کھلے رہ گئے۔نتیجتاْ تینتالیس بندر فرار ہوکر قریبی علاقوں میں پھیل گئے، جس سے مقامی کمیونٹی اور حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی انتظامیہ اور محکمہ جنگلی حیات کے اہلکار بندروں کی تلاش میں سرگرم ہیں، اور قریبی علاقوں میں لوگوں کو خبردار کر رہے ہیں کہ اگر وہ بندروں کو دیکھیں تو انہیں قریب سے دیکھنے یا پکڑنے کی کوشش نہ کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ بندر تحقیقاتی مقاصد کے لیے رکھے گئے تھے اور کھلے ماحول میں رہنا ان کے لیے موزوں نہیں ہے، جس سے ممکنہ خطرات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ تلاش میں جنگلی حیات کے ماہرین اور تجربہ کار ریسکیو ٹیمیں شامل ہیں، جو بندروں کو محفوظ طریقے سے قابو میں لانے کے لیے جدید آلات اور تکنیک استعمال کر رہی ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی تاکہ مستقبل میں ایسی کوتاہیوں کو روکا جا سکے۔