vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: ایک کار میں آگ بھڑک اٹھی، خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئنز میں ایک کار میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی۔لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا۔ جہاں ایک گاڑی میں غیر متوقع طور پر آگ بھڑک اٹھی، جس نے فوراً ہی شدت اختیار کرلی نتیجتاً دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور مکانات کے بیرونی حصے کو بھی نقصان پہنچا۔آگ لگنے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ تاہم خوش قسمتی سے کسی شخص کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔البتہ پانچ کے قریب گھروں کو آگ اور دھوئیں سے شدید نقصان پہنچا ہے۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔اور رہائشیوں کو فوری طور باحفاظت گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔حکام کے مطابق تاحال آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے، لیکن پولیس نے  جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.