vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: اسالٹ ویپنز پر پابندی غیر آئینی قرار

0

الینوائے(ویب ڈیسک) امریکی ریاست الینوائے میں جج اسٹیفن میک گلیئن نے حال ہی میں اسالٹ ویپنز پر عائد پابندی کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔

 اس قانون کو 2022 میں ہائی لینڈ پارک میں ہونے والے حملے کے بعد نافذ کیا گیا تھا تاکہ عوامی تحفظ کے لیے خطرناک ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی جا سکے۔میک گلیئن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ قانون آئین کی دوسری ترمیم کے خلاف ہے، جو شہریوں کو اسلحہ رکھنے کا حق دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قانون کے ذریعے نہ صرف شہریوں کو اس حق سے محروم کیا گیا بلکہ کئی ہتھیاروں کو غیر قانونی قرار دیا گیا، جو آئین کے مطابق نہیں ہے۔ جج نے یہ بھی بتایا کہ سپریم کورٹ کی پچھلے فیصلوں جیسے بروئن اور ہیلر  کے تحت ایسے قوانین غیر آئینی قرار دیے جا چکے ہیں۔اس قانون کے حامی الینوائے کے گورنر جے بی پرٹزکر نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور اسے عوامی تحفظ کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔ لیکن یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ نہیں ہوگا اور اس پر 30 دن بعد عمل درآمد ہوگا، اس دوران ریاستی حکومت اپیل کرنے کا حق رکھتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.