vosa.tv
Voice of South Asia!

 مئیر نیویارک کے سابق معاون محمد باہی نے سرنڈرکیا یا وعدہ معاف گواہ؟

0

محمد باہی مجرمانہ الزامات کو حل کرنے کے لیے استغاثہ کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔عدالت میں ایک درخواست پڑھ کر سنائی گئی

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کی انتظامیہ میں ایک سابق معاون فوجداری الزامات کو حل کرنے کے لیے وفاقی استغاثہ کے ساتھ بات چیت شروع کردی ہے۔اس بات کا انکشاف عدالت میں دائر نئی درخواست میں ہوا۔درخواست (فائلنگ) میں کہا گیا ہے کہ دفاع یعنی محمد باہی کے وکیل اور حکومت نے اس کیس کے ممکنہ حل کے بارے میں بات چیت کی ہے۔محمد باہی پر الزام ہے کہ وہ ایڈمز کی مہم کے عطیہ دہندگان کیس میں ایف بی آئی سے جھوٹ بولنے کے مرتکب ہوئے اورفون سگنل کو حذف کرنے کا بھی الزام ہے جب ایجنٹ باہی کے گھر کی تلاشی لینے پہنچے تھے۔باہی ایڈمز انتظامیہ کے کمیونٹی افیئرز یونٹ میں گزشتہ ماہ اپنی گرفتاری تک سینئر رابطہ کار کے طور پر خدمات انجام دیں۔فائلنگ میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ آیا باہی جرم قبول کرے گا یا ایڈمز کے خلاف تعاون کرے گا۔اس حوالے سے نیویارک کے جنوبی ضلع کے امریکی اٹارنی کے دفتر کے ترجمان نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.