vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو جرسی میں پیلیسیڈس پارک وے کے ساتھ جنگل میں آگ لگ گئی

0

نیوجرسی(ویب ڈیسک)نیوجرسی میں جمعہ کی صبح پیلیسیڈس پارک وے کے ساتھ واقع جنگل کی آگ لگ گئی۔واقعہ پر فائر سروس موقع پر پہنچ گئی اور آگ بھجانے کا کام شروع کردیا۔اینگل ووڈ کلفس میں دریائے ہڈسن کے کنارے سے سیاہ دھواں اور راکھ واضح نظر آرہی ہے۔ فائر عملہ اس کے تیزی سے پھیلنے سے پریشان ہے کیونکہ ہوا چلنے سے دھواں پیلیسیڈس پارک وے پر پھیل رہا ہے، جس سے ڈرائیوروں کے لیے خطرناک حالات پیدا ہو رہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ خشک حالات، ہواؤں، کم نمی اور گرم درجہ حرارت کی وجہ سے آگ آسانی سے بھڑک جاتی ہے اور نومبر کے پہلے ہفتے میں بارش نہیں ہوئی۔ یہ بہت چیلنجنگ رہا۔فائر سروس نے کہا کہ سکس فلیگ گریٹ ایڈونچر کے قریب چھ گھروں کو حفاظت کے لیے خالی کرالیے گئے ہیں۔آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لہذا وجوہات زیر تفتیش ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.