vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاستی پولیس نے فوجی کو شامل تفتیش کرلیا،بندوقیں،منشیات اور نقدی برآمد

0

نیویارک(ویب ڈیسک)ریاست نیویارک پولیس نے ڈیڑھ ہفتے قبل زخمی ہونے والے فوجی کے گھر سے منشیات، نقدی اور بندوقیں برآمد کرلی ہیں اور کیس میں زخمی فوجی کو شامل تفتیش کیا ۔سدرن اسٹیٹ وے پارک پر ڈیڑھ ہفتے قبل گولی لگنے سے فوجی زخمی ہوگیا تھا۔ناساؤ کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی نے کہا کہ 27 سالہ تھامس ماسیا کو متضاد کہانی سنانے پر شامل تفتیش کیا گیا اور اس کی تنخواہ روک دی گئی ہے اور اس کا سروس پستول اور بیج بھی واپس لے لیا گیا ۔حکام اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ واقعہ کے بعد پوچھ گچھ کے دوران فوجی نے جھوٹ بولا اور اور یہ بھی جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا اس  نے خود کو گولی مارکر زخمی کیا ہے ۔ریاستی پولیس نے تحقیقات کے دوران 19 گھنٹے تک ویسٹ ہیمپسٹڈ ہوم  میں فوجی کے والدین کے گھر کی تلاشی لی۔اس دوران  پولیس کو تقریباً 1 ملین ڈالر کی نقدی اور سٹیرائڈز ملے ہیں اور ساتھ بندوقیں بھی برآمد ہوئی۔برآمد ہونے والا سامان ضبط کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ہتھیاروں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا اس کا استعمال شوٹنگ میں کیا گیا تھا۔ ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.