نیویارک میں نوکری سے نکالے جانے پر ملازم نے اسٹور مالک کو گولی ماردی
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ناراض ملازم نے اسٹور مالک کو گولی مار کر زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔نیویارک پولیس کے مطابق واقعہ ویسٹ 68 ویں اسٹریٹ اور کولمبس ایونیو کے قریب پیش آیا جب مسلح شخص نے 47سالہ بورس شاپیرو کو ٹانگ اور کندھے پر گولی ماری۔واقعہ کے بعد زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پرحالت مستحکم ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص نے بیان دیا ہے کہ اس نے سابق ملازم کو نوکری سے فارغ کردیا تھا جس پر وہ ناراض ہو گیا اور پستول کا بندوبست کرکے واپس آیا اور اسٹور مالک کو گولی ماری ۔ملزم کی ابھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے