نیویارک پولیس کے2افسران پولنگ اسٹیشن پر تعینات،ہوم لینڈ سیکورٹی بھی متحرک
انتخابات کے موقع پر نیویارک پولیس نے سیکورٹی بڑھا دی ہے تاکہ بدنظمی کے واقعات رونما نہ ہوں،پولیس کو دھمکی موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی بڑا خطرہ ہے
نیویارک(ویب ڈیسک)تین ریاستی علاقوں میں ووٹروں یا انتخابی کارکنوں کو کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے لیکن نیویارک پولیس نے نیویارک کے شہر کے ہر پولنگ اسٹیشن پر دو افسر تعینات کردئیے ہیں جس کا مقصد بدنظمی کے واقعات کی روک تھام ہے ۔پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات ہونے والے افسران کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ ووٹنگ کے اختتام تک چوکس رہیں انتخابی رکاوٹ یا تشدد کی اطلاع ملے تو فورا کارروائی کریں،امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے ۔ ہر مقامی کاؤنٹی بورڈ آف الیکشنز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ حفاظتی منصوبوں کو مربوط کر رہا ہے۔نیویارک سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز کے کمشنر جیکی برے نے کہا کہ پولنگ سسٹم کی جانچ کی گئی ہے اور اینٹی وائرس سافٹ ویئر انسٹال کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا میں واقعی پراعتماد ہوں کہ ہم انتخابات پر تشدد نہیں دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر پولنگ مقامات پر کسی نے کوئی خلل ڈالا تو جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ ہمارے پاس دو آپریشن مراکز ہیں اور ہم ریاست بھر میں چیزوں کی نگرانی کررہے ہیں۔