انتخابات کے موقع پر نیویارک میں اسکول،سٹی گورنمنٹ دفاتر،کورٹس بند
کچرا جمع کرنے والے ووٹ کاسٹ کرنے جائیں گئے ،منگل کو کچرا نہیں اٹھے گا،لائبریریاں کھلی،پارکنگ قوانین منگل کو معطل
نیویارک(ویب ڈیسک)امریکا میں عام انتخابات کا آج منگل کا نڑا دن ہے اس دن امریکا کا صدر کون ہو گا اس کا فیصلہ ہونا ہے ۔اس لیے منگل کے دن نیویارک کے باشندے(ووٹرز) ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ کی طرف جارہے ہیں اور صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنوں پر رش ہو گیا ہے ۔منگل کو نیویارک میں کیا بند ہے اور کیا کھلا ہے ۔اس کے بارے میں بتاتے ہیں۔ زیادہ تر ریاستوں کے برعکس نیویارک ان میں منفرد ہے ۔نیویارک نے انتخابات کے دن کو سرکاری چھٹی کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ نیویارک شہر کے اسکول 2024 کے انتخابات کے موقع پر منگل کو بند ہیں۔ 6 نومبر بروز بدھ کو کلاسز کادوبارہ آغاز ہو گا۔شہر کے سرکاری دفاتر سٹی گورنمنٹ دفاتر اور سٹی اور سٹیٹ کورٹس بھی بند ہیں۔منگل کو نیویارک شہر میں پبلک لائبریری سسٹم کی تمام شاخیں کھلی ہیں۔منگل کو متبادل سائیڈ پارکنگ کے قوانین معطل کر دئیے گئے ہیں۔ پارکنگ کے دیگر تمام ضوابط بشمول پارکنگ میٹر لاگو رہیں گے۔نیویارک میں انتخابات کے موقع پر کچرا جمع نہیں کیا جائے گا ۔5 نومبر کو کوئی ردی کی ٹوکری، ری سائیکلنگ یا کمپوسٹ پک اپ نہیں ہوگا۔نیویارک کے مکین منگل کی شام کو تمام کچرا مقررہ جگہ پر رکھ دیں ۔کچرا 6 نومبر کو اٹھالیا جائے گا۔