
5نومبر انتخابات پر مفت اور رعائتی نرخوں پر کھانا پینا دستیاب
اوبر سمیت دیگر کمپنیوں نے ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ڈسکاؤنٹ متعارف کرادئیے
امریکا میں5نومبر انتخابات کا دن ہے اور ووٹنگ کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،امریکا میں عام انتخابات کے موقع پروفاقی تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن کچھ ریاستوں میں ووٹنگ کے دن تعطیل ہوگی اور سرکاری دفاتر بند ہوسکتے ہیں تاکہ ووٹرز حق رائے دہی کے استعمال کو یقینی بناسکیں۔امریکا میں 2ہزار سے زائد کمپنیوں نے ورکرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے رعائت دیدی ہے کہ وہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے دفاتر سے کچھ وقت کے لیے جاسکتے ہیں۔انتخابات کے دن کچھ کمپنیوں اور کاروباری افراد نے ووٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے پیشکش کردی ہیں تاکہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئے ہوئے افراد رجوع کرسکیں ۔جن میں اوبر سرفہرست ہے جس نے الیکشن کے دن ایپ پر گو ووٹ متاعارف کرایا ہے ۔اس پر کلک کرنے سے صارفین کو خوش آمدید کہا جائے گا ۔ایپ صارفین کو قریب ترین پولنگ اسٹیشن تک پہنچانے میں مدد کرئے گی اور50فیصد سواری کے لیے رعائت دے رہی ہے یعنی10ڈالرز میں پولنگ کی جگہ تک پہنچا دیا جائے گا۔اسی طرح اوبر Eatsکم ازکم25فیصد تک آرڈرز پر رعایت دے رہا ہے۔یہ پیشکش5نومبر کو مقامی وقت شام6بجے سے6نومبر کی صبح7بجے تک دستیاب ہوگی۔اسی طرح لیفیٹ Lyftنے بھی انتخابات کے دن صارفین کو50فیصد رعایت دیدی ہے کہ انہیں 10ڈالرز کے عوض پولنگ اسٹیشن پر پہنچایا جائے گا۔مذکورہ کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ اس پروگرام کو شروع کرنے کے بعد 30لاکھ لوگوں کو سروس فراہم کی ہے جنہوں نے پہلے مرحلے میں ووٹ کاسٹ کیا ہے ۔مذکورہ کمپنی نےvote24ایپ پر متعارف کرایا ہے۔کرائے پر کار دینے والی کمپنی ہرٹز نےایک دن مفت سواری کی پیشکش کی ہے۔کرسپی کریم نامی کمپنی 5نومبر ایک ووٹر کو مفت ڈونٹ فراہم کرئے گی یہ سلسلہ "میں نے ووٹ ڈیا”کے لوگوں کے لیے ہے۔جانی راکٹس جو1950 کی دہائی سے کھانے فراہم کرنے والا اسٹور ہے اس نے اسٹیکر متعارف کریا "میں نے ووٹ دیا”جنہوں نے ووٹ دیا انہیں مفت شیک ملے گا ۔اسی طرح ووٹ کاسٹ کرنے والوں کو گول میز پیزا نے آفر دی ہے کہ وہ راؤنڈ ٹیبل پیزا بڑے سائز میں دستیاب ہے اس پر6ڈالرز کی چھوٹ ہو گی۔سویڈش کمپنی 5نومبر کو ووٹرز کو مفت دہی فراہم کرئے گی۔امریکا میں 5نومبر کو انتخابات کے موقع پر جشن کا سماں ہو گا اس لیے ووٹ دینا نہ بھولیں اور رعائتی نرخ پر سواری حاصل کرنے کے ساتھ کھانے پینے کی چیزیں لیں ۔