vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک: ارلی ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم،  1ملین سے زائد ووٹرز کا حق رائے دہی استعمال

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیو یارک سٹی میں ایک ملین سے زائد ووٹرز  نے اپنا ووٹ کاسٹ کرکے ارلی ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

نیویارک سٹی بورڈ آف الیکشنز نے اس غیر معمولی شرکت کو شہریوں کی انتخابی شعور اور دلچسپی میں اضافے کی علامت قرار دیا ہے۔حکام کے مطابق ووٹنگ مراکز پر بڑی تعداد میں لوگوں کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ نیو یارک کے شہری اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور انتخابی عمل میں بھرپور شمولیت چاہتے ہیں۔ انتخابی عملے نے ووٹنگ کا عمل آسان بنانے کے لیے اضافی عملہ اور نئے سینٹرز کا انتظام کیا ہے، تاکہ شہری بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔ حکام کے مطابق نیویارک کے شہریوں کی یہ بڑی تعداد مستقبل کے فیصلوں میں اپنی شراکت داری اور جمہوری عمل میں مضبوط عزم کی عکاس ہے۔اس بار قبل از وقت ووٹنگ کی سہولت ان لوگوں کے لیے بھی مددگار ثابت ہوئی جو الیکشن کے روز مصروفیات یا کسی اور وجہ سے ووٹ نہیں ڈال سکتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.