vosa.tv
Voice of South Asia!

وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ

0

امریکی صدارتی اور کانگریسی انتخابات سے قبل سروے اور تجزیوں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان مقابلہ نہایت سخت اور غیریقینی صورتحال ہے۔ دونوں پارٹیوں کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 5.2 فیصد ووٹرز ابھی تک کسی ایک امیدوار کو ووٹ دینے کے بارے میں فیصلہ نہیں کر سکے۔ ٹرمپ اور ان کے حامی ایلن مسک نے بھی ہسپانوی ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مہم تیز کر دی ہے۔ فی الحال، ہسپانوی ووٹرز میں 56 فیصد کملا ہیرس کی حمایت کر رہے ہیں۔ریاست مشی گن، وسکانسن اور پنسلوانیامیں ٹرمپ کی پوزیشن مستحکم نظر آتی ہے، لیکن مجموعی طور پر مقابلہ کافی سخت ہے۔ کملا ہیرس کو قومی سطح پر 1.02 فیصد کی برتری حاصل ہے۔ نادرن بیلٹ میں ٹرمپ کو 60 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے جبکہ سن بیلٹ میں کملا کو 66 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔اس الیکشن میں، دونوں امیدواروں کی توجہ عوامی ووٹوں کی اکثریت کے بجائے 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے پر مرکوز ہے، جو صدر منتخب ہونے کے لیے ضروری ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ 5 نومبر کو ہونے والے انتخابی نتائج امریکا اور عالمی برادری پر کیا اثرات مرتب کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.