vosa.tv
Voice of South Asia!

انتخابات پر پُرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے نیشنل گارڈ سٹینڈ بائی

0

واشنگٹن:واشنگٹن میں صدارتی الیکشن کے دوران ممکنہ تشدد سے نمٹنے کے لیے نیشنل گارڈز کو ’سٹینڈ بائی‘ رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔واشنگٹن کے گورنر نے کہا ہے کہ وہ انتخابات سے متعلق ممکنہ تشدد کے بارے میں معلومات اور خدشات کے بعد نیشنل گارڈ کے کچھ ارکان کو سٹینڈ بائی رہنے کے لیے متحرک کر رہے ہیں۔واشنگٹن میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے بارے میں تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ وہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو آسانی سے شکست دے سکتی ہیں۔گورنر جے انسلی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ 2024 کے عام انتخابات سے متعلق تشدد یا دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کے امکان سے متعلق عمومی اور مخصوص معلومات اور خدشات کی بنیاد پر میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ ہم جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔انسلی کے مطابق وینکوور شہر میں ڈراپ باکس میں آگ لگانے والے آلے کے استعمال سے سینکڑوں بیلٹس کو نقصان پہنچا یا ضائع کر دیا گیا۔امریکہ میں صدارتی الیکشن دو دن بعد پانچ نومبر کو منعقد ہو رہے ہیں جہاں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔دوسری جانب کملا ہیرس کی مہم ٹیم اور پارٹی عہدیداروں کے مطابق اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے قبل از وقت الیکشن میں فتح کا دعویٰ کرنے کی کوشش کی، جیسا کہ انھوں نے 2020 میں کیا تھا، تو وہ اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.