vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں پہلی بار دیوالی کے موقع پر اسکولوں میں تعطیل کا اعلان

0

نیویارک:نیویارک سٹی نے اس سال پہلی بار دیوالی کے موقع پر اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس فیصلے کو ہندو، سکھ، جین، اور بدھ مت برادریوں کے لیے ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور تعلیمی چانسلر ڈیوڈ بینکس نے اس اعلان کے ذریعے شہر کی ایشیائی برادری کے لیے ثقافتی احترام اور ہم آہنگی کے فروغ کی علامت قرار دیا۔ میئر ایڈمز نے اس فیصلے کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دیگر مذاہب و ثقافتوں کے احترام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔تعطیل کا مقصد یہ ہے کہ بچے اپنے گھروں میں اہل خانہ کے ساتھ دیوالی کی خوشیاں مناسکیں اور اس تہوار سے جڑی روایات میں شامل ہو سکیں، جسے ہندوستانی ثقافت میں روشنی اور خوشی کا تہوار سمجھا جاتا ہے۔ نیویارک کی بڑھتی ہوئی ایشیائی برادری کے لیے یہ ایک اہم سنگ میل ہے، اور اسے مختلف مذاہب و ثقافتوں کے احترام کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.