vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی انتخابات: ووٹ کیلئے اردو زبان میں بھی بیلٹ پیپر دستیاب

0

 امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اب انگلش کے ساتھ اردو میں بھی بیلٹ پیپرز دستیاب ہوں گے۔امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں جن کے لیے بہت سی ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔امریکی انتخابات میں انگلش کے ساتھ ساتھ اب اردوزبان میں بھی بیلٹ فراہم کیےجارہےہیں، اردو زبان میں بیلٹ پیپرکی سہولت انگریزی زبان نہ سمجھنے والوں کے لیے ہے اور امریکی قانون انگریزی نہ سمجھنے والوں کو رائے دینےکاحق فراہم کرتا ہے.شکاگو بورڈ آف الیکشنز کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن پرٹچ اسکرین ووٹنگ مشین اور آڈیوبیلٹ بھی موجود ہوگی جب کہ شکاگو کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر اردو میں بھی بیلٹ پیپر دستیاب ہوں گے۔شکاگو بورڈ آف الیکشن کایہ بھی کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹرز اپنے ساتھ ترجمان بھی لاسکتے ہیں۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.