vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارتی فوج کے غیر قانونی قبضے کیخلاف کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں

0

بھارتی فوج کے غیر قانونی قبضے کے خلاف دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، اس حوالے سے پاکستان، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں بھارت کے خلاف ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔27 اکتوبر 1947 کوبھارت نے سری نگر میں اپنی فوج اتاری، اس دن کو کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ دن بھارتی افواج کے جبر کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ کشمیری اس روز بھارت کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ وہ کبھی بھی اپنے مادر وطن پر غاصبانہ قبضے کو قبول نہیں کریں گے، یہ دن اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی یاد دہانی کراتا ہے۔ کشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منارہے ہیں، آج یومِ سیاہ کے موقع پر وزارت امور کشمیر کی جانب سے احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.