امریکا میں مختلف مسالک کے کئی علما اور پیش اماموں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کردی
امریکا کی ریاست مشی گن میں مختلف مسالک کے کئی علما اور پیش اماموں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کر دی۔ریاست مشی گن میں مختلف مسالک کے کئی علما اور پیش اماموں نے ری پبلکن صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کر دی۔بلال الظہیری سمیت مختلف پیش اماموں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگیں ختم کرنے اور عالمی سطح پر امن قائم کرنے کے اعلان کو اپنی جانب سے توثیق کا سبب قرار دیا۔علما اور پیش اماموں کی حمایت پر ڈونلڈ ٹرمپ نے خوشی کا اظہار کیا۔