vosa.tv
Voice of South Asia!

 فیڈرل ٹریڈ کمیشن کو 2.1 ملین ڈالر ادا کرنے پر اتفاق

0

واشنگٹن:امریکی کمپنی لفٹ نے ڈرائیورز کو تنخواہوں کے حوالے سے گمراہ کن معلومات فراہم کرنے پر فیڈرل ٹریڈ کمیشن کو 2.1 ملین ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کر لیا ۔ یہ جرمانہ ان شکایات کے بعد عائد کیا گیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ لفٹ نے ڈرائیورز کو ان کی کمائی کے حوالے سے مبالغہ آمیز اور گمراہ کن وعدے کیے تھے۔فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے مطابق، لفٹ نے اپنے اشتہارات اور مارکیٹنگ مواد میں ڈرائیورز کی اوسط کمائی کے بارے میں بڑھا چڑھا کر اعداد و شمار پیش کیے، جو کہ حقیقت سے کافی مختلف تھے۔ ان اشتہارات میں ڈرائیورز کو ایسی کمائی کی توقع دلائی گئی تھی جو زیادہ تر ڈرائیورز کے لیے حاصل کرنا ممکن نہیں تھی۔ فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے مطابق یہ گمراہ کن دعوے اس وقت کیے گئے جب لفٹ کو معلوم تھا کہ زیادہ تر ڈرائیورز اشتہارات میں دی گئی تنخواہیں نہیں کما پا رہے۔لفٹ نے فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے الزامات کو حل کرنے کے لیے 2.1 ملین ڈالرز  کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، اور اس کے علاوہ کمپنی نے مستقبل میں ڈرائیورز کے لیے دی جانے والی معلومات کو درست اور شفاف رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔ لفٹ کے ترجمان نے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اپنی پالیسیوں کو مزید شفاف بنانے اور ڈرائیورز کے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے گی۔اس فیصلے کے بعد فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے کہا کہ وہ عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے ایسی کاروائیاں جاری رکھیں گے، تاکہ صارفین اور ملازمین کو کسی بھی قسم کی گمراہ کن معلومات سے بچایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.