vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے ڈے کیئر فراڈ کا شریک ملزم گوہر علی پاکستان فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار

0

نیویارک (نمائندہ خصوصی ) 68 ملین ڈالرکے ڈے کئیر فراڈ کے شریک ملزم ڈاکٹر گوہر علی کو پاکستان فرار ہونے کی کوشش میں ایف بی آئی نے ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر  پشاور سے تعلق رکھنے والے گوہر علی خان 10 سے بارہ سال قبل امریکا آئے۔ دستیاب معلومات کے  مطابق وہ نیویارک میں 68 ملین ڈالر کے حالیہ ڈ ے کیئر فراڈ کیس کے شریک ملزم ہیں اور کچھ الزامات کی وجہ سے زیرِ تفتیش تھے ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ لوگوں کو یہ ظاہر کیا کرتے  تھے کہ وہ پاکستان میں ڈاکٹر تھے اور نیویارک میں قائم مختلف ایڈلٹ ڈے کیئر کے لیے بطور  ایجنٹ کام کرتے تھے، ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ملزم گوہر علی ڈے کیئر سینٹر کو بزرگ اور معمر افراد کو  بھرتی کروانے میں معاونت کرتے اور اس کے عوض کمیشن حاصل کیا  کرتے تھے،قانون نافذ کرنے والے ادارے کی حالیہ کاروائی کے بعد انھوں نے ٹکٹ لے کر پاکستان فرار ہونے کی کوشش کی تاہم تفتیشی ادارے نے انھیں جے ایف کے  ایئرپورٹ کے ٹرمینل سے گرفتار کرلیا۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ ہفتے قانون نافذ کرنے والے ادارے  نے ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر کچھ اہم دستاویزات تحویل   میں لے لی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ا س کیس میں ابھی مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.