vosa.tv
Voice of South Asia!

ہوم گراونڈ پر پاکستان کی جیت اور ہندوستان کی ہار

0

پاکستان نے ساڑھے تین سال بعد اپنی سرزمین پر تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے انگلینڈ کو 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-2 سے شکست دے دی۔ دوسری جانب، بھارت کو نیوزی لینڈ نے اپنی ہی سرزمین پر شکست دی، جس سے 12 سال بعد بھارت کو ہوم ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج تیسرے دن کے پہلے سیشن میں پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا کر اپنی کامیابی کو یقینی بنایا۔ یہ پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف اپنی زمین پر چوتھی ٹیسٹ سیریز میں فتح ہے، جبکہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلی بار انگلینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل، پاکستان نے آخری ہوم ٹیسٹ سیریز 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف جیتی تھی۔

نیوزی لینڈ نے پونے ٹیسٹ میں بھارت کو 113 رنز سے ہرا کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ آج تیسرے دن 359 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 245 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ یکم نومبر سے شروع ہوگا۔

پاکستان اور بھارت  اپنے ہوم گرانڈ پر کھیل رہے تھے جہا ں امومن پچز اور موسم ایک جیسے ہوتے  ہیں اور بھارت ہمیشہ سے سپن وکٹس بنا کر حریف ٹیموں کو  اپنے میدانوں پر زیر کرتا رہا ہے مگر اس بار بھارت کے لیے یہ حربہ اسکے کام نہیں آیا ۔ اس کہ برعکس پاکستان  جس کی طاقت فاسٹ باوُلنگ رہی ہے انھوں سپن وکٹس بنا کر انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو زیر کیا ۔ جہاں پاکستان نے اپنی ہوم سیریز میں فتح حاصل کی، وہیں بھارت کو اپنے ہی میدان پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.