معروف پاکستانی دمدار کیفے کی جانب سے شاندار میوزیکل نائیٹ کا اہتمام
جدہ(نمائندہ خصوصی) معروف پاکستانی دمدار کیفے کی جانب سے ایک شاندار میوزیکل نائیٹ کا انعقاد کیا گیا،جس میں شائقین نے بھرپور شرکت کی۔ اس پروگرام کی خاص بات ابرار الحق کی پر فارمنس تھی، جس میں انہوں نے اپنے مشہور گانے پیش کیے،جو حاضرین کے دلوں کو جھومنے پر مجبور کر گئے۔پر فارمنس کے آغاز ہی میں، شائقین کی تالیوں اور نعرے بازی نے محفل کو گرما دیا ابرار الحق نے اپنی جاندار پرفارمنس کے ذریعے حاضرین کو محظوظ کیا اور ان کے ساتھ مل کر گانے کی دعوت دی، جس سے ماحول مزید خوشگوار ہو گیا اس پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، خاص طور پر نوجوانوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے بھرپور شرکت کی ابرار الحق نے نہ صرف تفریح فراہم کی بلکہ پاکستانی ثقافت اور موسیقی کی خوبصورتی کا بھی احساس دلایا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا یہ میرے لیے ایک یادگار لمحہ ہے کہ میں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ یہاں موجود ہوں۔ جدہ کے شائقین کی محبت نے مجھے مزید حوصلہ دیا ہے ایونٹ آرگنائزر یاسر حسین نے اس موقع پر کہا سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی متحرک اور فعال کردار ادا کر رہی ہے، اسی لیے ہم نے ان کی تفریح کے لیے پاکستان کے نامور گلوکار کے ساتھ یہ پروگرام منعقد کیا ہے تاکہ انہیں بہتر تفریحی ماحول فراہم کیا جا سکے آخر میں، پروگرام کا اختتام شائقین کے ساتھ مل کر ایک بڑے جشن کے ساتھ ہوا، جہاں سب نے ابرار الحق کے گانوں پر جھومتے رہے یہ میوزیکل نائیٹ نہ صرف تفریح کا موقع تھا بلکہ پاکستانی ثقافت کے فروغ کا بھی ذریعہ بنی۔